فیلڈ مارشل سے ترک وزیرتوانائی کی ملاقات،امن کیلئے کوششوں کا اعتراف

راولپنڈی: (بیورورپورٹ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیرتوانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بیرکتار اور نے ملاقات کی،علاقائی امن، استحکام و پائیدار ترقی کےلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے اور تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی،مختلف بین الاقوامی فورمز پر ترکیہ کی جانب سے پاکستان کےلئے حمایت کو سراہا،ترکیہ کے وزیر الپ ارسلان بیرکتار نے توانائی شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ترکی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔