جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس ،کراچی یونیورسٹی سے ریکارڈ طلب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالت نے جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس میں جامعہ کراچی سے ریکارڈ طلب کرلیا ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس اعظم خان نے احکامات جاری کر دئیے۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دئیے بغیر کیس کے میرٹس کے ایچ ای سی ریکارڈ طلب کررہے ہیں،دوران سماعت اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا اسلام آباد بار ایسویس ایشن کی جانب سے اس مقدمے میں فریق بننے کی درخواست ہے ، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دئیے وہ بعد میں دیکھتے ہیں،بعد ازاں عدالت نے ایچ ای سی سے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کاریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کےلئے ملتوی کردی۔