کرم ، چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام ،4دہشتگرد ہلاک،2اہلکار شہید


کرم،اسلام آباد: (بیورورپورٹ)کرم میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام ،4دہشتگرد جہنم واصل،2اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈی پی او کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ،6 زخمی ہوگئے ،فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا،جوانوں نے 3گھنٹے مسلسل دلیری سے مقابلہ کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے چنارک تھانے کی چیک پوسٹ نذر آتش کر دی، دہشتگردوں ،پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔

دوسری جانب صدر،وزیراعظم ،وزیر داخلہ نے 4دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا بہادر اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا،دہشتگردی کے ناسور کاخاتمہ کرکے دم لیں گے۔