اسلام آباد: ( ) پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا چیئرمین منتخب ہو گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 29ویں ای سی او اجلاس میں پاکستان کا متفقہ انتخاب ہوا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی قیادت میں پاکستان کواہم منصب ملا ۔
ای سی او رکن ممالک نے پاکستان کو چیئرمین شپ پر مبارکباد دی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مبارکباد اور تعاون پر وزرائے خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان 2026 میں ای سی او کونسل آف منسٹرز کے آئندہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ای سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے ورچوئل خطاب میں کہا 2026 میں ای سی او اجلاس کیلئے تمام رکن ممالک کو پاکستان خوش آمدید کہیں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا خطے کی سلامتی کو بہت سے خطرات لاحق ہیں، علاقائی روابط کے فروغ کے لیے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنا ناگزیر ہے۔
پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا چیئرمین منتخب

















