وادی تیراہ میں خوارج کی بڑھتی سرگرمیاں خطرے کی گھنٹی
پشاور:(بیورورپورٹ)وادی تیراہ میں خوارج کی بڑھتی سرگرمیاں خطرے کی گھنٹی ،فتنہ الخوارج نے ایک بار پھر وادی تیراہ کے نیٹ ورکس کے ذریعے پشاور پر دہشتگرحملے شروع کر دئیے ۔
ذرائع کے مطابق تیراہ ، پشاور کا درمیانی فاصلہ تقریباً 70 کلومیٹر ، سفر کا وقت صرف 2 گھنٹے ہے،ذرائع کے مطابق 24نومبر کوپشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے میں ملوث افغان خوارج نے تیراہ ہی کا راستہ اپنایا ،25 نومبر کو حسن خیل، پشاور میں گیس پائپ لائن آئی ای ڈی سے تباہ کرنے والے خوارجی بھی وادی تیراہ ہی سے آئے ۔
ماضی میں خارجی حکیم محسود کا مرکز طویل عرصے تک تیراہ میں ہی قائم رہا،خارجی حکیم محسود پورے قبائلی علاقے ، پشاور اور ملک بھر میں تیراہ سے کارروائیوں میں ملوث ہے، حالیہ متعدد حملوں میں ملوث افغان شہریوں کے روابط بھی تیراہ میں قائم نیٹ ورکس سے منسلک پائے گئے ۔
















