وزیراعظم کا تنخواہ دار طبقے کوریلیف،ٹیکس شرح کم کرنے کی ہدایت کردی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم کا تنخواہ دار طبقے کوریلیف،ٹیکس شرح کم کرنے کی ہدایت کردی۔
پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا وزیراعظم شہبازشریف نے بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں کمی کاحکم بھی دیا ،عملدرآمد کےلئے حکومتی سطح پر مشاورت شروع ،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس رعایت کےلئے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا۔
راشد محمود لنگڑیال نے کہا وفاقی حکومت آئندہ مرحلوں میں بڑی کمپنیوں ،کاروبار پر سپر ٹیکس مرحلہ وار کم کرنے اور آخرکار ختم کرنے پر آمادہ ہے،سپر ٹیکس میں ممکنہ کمی و خاتمے کیلئے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے بات چیت کی جائےگی، مقصد ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت کی ریٹ میں کمی کا براہ راست انحصار ٹیکس کمپلائنس ،دہندگان کی تعداد میں اضافے پر ہوگا، ٹیکس دینے والوں کی تعداد جتنی بڑھے گی ٹیکس ریٹ اتنا ہی کم کیا جا سکے گا۔
















