راولپنڈی :(بیورورپورٹ)ڈی آئی خان میں آپریشن،سکیورٹی فورسز نے 22 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی اطلاع پر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا،سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں22 خوارج مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا سکیورٹی فورسز ،قانون نافذ کرنےوالے ادارے ویژن عزم استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھے ہوئے ہیں،ناسور کاخاتمہ کرکے دم لیں گے۔
سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ،بھارتی حمایت یافتہ 22 خوارج جہنم واصل

















