لندن (مشرق نیوز) سائنس دانوں نے کالی کھانسی کے علاج کیلئے ایک ویکسین تیار کی جس کیلئے انجکشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تیار کردہ نئی ویکسین کو ناک کے ذریعے جسم میں داخل کیا جا سکے گا۔ ٹرینیٹی کالج لندن کے محققین کی ٹیم نے ناک کے ذریعے جسم میں داخل کرنے والی ایک ویکسین تیار کی ہے جو نہ صرف شدید بیمار سے بچاتی ہے بلکہ بیکٹیریا کی منتقلی کو بھی کم کرتی ہے۔
کالی کھانسی کی موجودہ ویکسینز اگرچہ زندگی تو بچا لیتی ہیں لیکن ان کی کچھ حدود ہیں۔ یہ ویکسینز بچوں کو شدید بیماری سے تو بچالیتی ہیں لیکن ان کے گلے اور ناک میں بیکٹیریا کے پنپنے کو روکنے میں ناکام رہتی ہیں جس سے بیماری کے پھیلنے کا خطرہ رہتا ہے۔
نئی ویکسین انفیکشن کی جگہ پر براہ راست مدافعت اور مضبوط حفاظت فراہم کرتی ہے۔ تحقیق کے نتائج جرنل نیچر مائیکروبائیولوجی میں شائع ہوئے جوکہ عالمی سطح پر فوری طور پر مطلوب ویکسی نیشن کے نئے طریقے کی جانب توجہ دلاتے ہیں۔
کالی کھانسی کیلئے انجکشن کے بغیر دی جانے والی ویکسین تیار
















