تعاون پر شکریہ،تمام اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا، وزیر اعظم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے حکومتی واتحادی جماعتوں کے سینیٹرزکے اعزاز میں عشائیہ دیا اور 27ویں ترمیم کی منظوری کے عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا صدر مملکت آصف زرداری و تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا مشکور ہوں،قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا،وفاق کی مضبوطی، ملکی مفاد اور گورننس کی بہتری کےلئے ملکر کوشش کی کی گئی،حاصل کیے گئے تمام سنگ میل حکومت،اتحادی جماعتوں کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہیں، پاکستان کی سفارتی کامیابیاں ،دنیا میں نام ہم آہنگی و باہمی اتحاد کی عکاس ہے۔

وزیراعظم نے کہا سب کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان کو شاندار مقام حاصل ہوا ،معاشی صورتحال میں بتدریج بہتری ہو رہی ہے،ملکی سمت درست ،ترقی و خوشحالی کےلئے سب کو ملکر کام کرنا ہے۔