آذربائیجان کی وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کو وکٹری ڈے پریڈ میں شرکت کی دعوت
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) آذربائیجان کے صدر نے وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کو وکٹری ڈے پریڈ میں شرکت کی دعوت دےدی۔
وزیراعظم شہباز شریف ،آذر ی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، دورہ آذربائیجان میں شہباز شریف ،سید عاصم منیر یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی باکو میں موجود ہوں گے۔
وکٹری پریڈ پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترک صدر طیب اردوان تینوں مہمان خصوصی ہوں گے،وزیراعظم شہباز شریف صدر الہام علئیوف اور آذربائیجان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،سفارتی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
















