لوگ پیسہ بینکوں میں رکھنے کی بجائے سٹاک مارکیٹ میں لگائیں، سپریم کورٹ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے لوگوں کو پیسہ بینکوں میں رکھنے کی بجائے سٹاک مارکیٹ میں لگانا چاہیے۔

5رکنی آئینی بنچ نے سپر ٹیکس کیس پر سماعت کی ،جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیئے بھارت میں لوگ برسوں سے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، پاکستان کے لوگوں کو بھی پیسہ بینکوں میں رکھنے کی بجائے سٹاک مارکیٹ میں لگانا چاہیے۔

وکیل مرزا محمود احمد نے مو¿قف اختیار کیا جنرل ٹیکس دے رہے ہیں اگر بینکوں سے ادھار لے کر انویسٹمنٹ کرتے ہیں تو ٹیکس دینے کے بعد نقصان ہوتا ہے، ایف بی آر براہ راست ٹیکس لے بھی نہیں رہا بلکہ نیشنل کلیئرنگ کمپنی کے ذریعے ٹیکس دے رہے ہیں، سپر ٹیکس میں فال ہی نہیں کرتے، الگ بلاک میں رکھنا چاہیے،بعدازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔