محمود اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا۔
اپوزیشن کی جانب سے سیکرٹری قومی اسمبلی کے آفس میں درخواست باضابطہ طور پر جمع کرا دی گئی، چیف وہپ عامر ڈوگر، اسد قیصر اور دیگر رہنماوں نے درخواست جمع کرائی،اپوزیشن کے 74 اراکین نے محمود اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر نامزد کیا،پی ٹی آئی کے 3 اراکین علی افضل ساہی، عمر فاروق اور صاحبزادہ محبوب سلطان ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے درخواست پر دستخط نہ کر سکے،سپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی نے درخواست موصول کر لی جبکہ ایڈوائزر آفس نے درخواست کو ڈائری نمبر لگا دیا۔
















