افغان مہاجرین کے تمام کیمپس ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حکومت کابڑا اقدام، خیبرپختونخوا میں موجود افغان مہاجر ین کے تمام کیمپس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزارت سیفران نے آخری 28 افغان مہاجر کیمپس ختم کرنے کی ہدایت کردی، پشاور 8، نوشہرہ 3، ہنگو5 ، کوہاٹ 4 ، مردان ،صوابی 2،2 ، بونیر ایک اور دیر میں 3 مہاجر کیمپس بند کیے گئے ،افغان کمیشنریٹ کو کیمپس کی زمینیں صوبائی حکومت کے حوالے کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ، وزارت سیفران کے مطابق اقدام افغان مہاجرین کی واپسی کے سلسلے میں حکومتی پالیسی کے تحت کیا گیا ۔
















