ریلویز شعبہ انجینئرنگ کی ملی بھگت سے سرکاری کوارٹرز پر پرائیویٹ افراد کا قبضہ

لاہور (اپنے نمائندے سے) ریلویز انتظامیہ شعبہ انجینئرنگ کی ملی بھگت، سرکاری کوارٹرز پر پرائیویٹ افراد کا قبضہ سمیت، 200 کے قریب جعلی، الاٹمنٹ / گھوسٹ ناموں پر الاٹمنٹ کا انکشاف، مغلپورہ ورکشاپس ڈویژن انتظامیہ کا کارروائی کرنے کی خاطر سی ای او کو مراسلہ لکھ دیا،کثیر تعداد میں ریلویز ملازمین کواٹرز کی عدم دستیابی کے باعث سرکاری رہائش سے محروم ہیں ۔ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز ملک بھر میں افسران و ملازمین کو سرکاری رہائش کی سہولت فراہم کر رہا ہے جبکہ چھوٹے سکیل ملازمین کو اس سہولت کے حصول کی خاطر سنیارٹی لسٹ کے نام پر سالہاسال انتظار کر رہے ہیں جبکہ لاہور ورکشاپس مغلپورہ اور لاہور ڈویژن میں سرکاری کواٹرز میں مبینہ انتظامیہ اور ملازمین کی ملی بھگت سے پرائیویٹ افراد نے قبضہ کر رکھا ہے جبکہ مغلپورہ ورکشاپس ڈویژن انتظامیہ کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق 85سے 100اور لاہور ڈویژن انتظامیہ کی رپورٹ میں 100کے قریب کواٹرز کی الاٹمنٹ جعلی طریقہ سے کی گئی ہے اس مغلپورہ ورکشاپس ڈویژن نے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف کارروائی کرنے کی خاطر مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں ان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 800سے زائد کوارٹرز قبضہ مافیا کے پاس ہیں۔ ریلویز اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر نے ڈی ایس لاہور شعبہ انجینئرنگ انتظامیہ کا پرائیویٹ پراپرٹی ڈیلز سے ملی بھگت کرکے محکمہ کے کوارٹرز کی فروخت کرنے کی نشاندہی سمیت سرکاری رہائش مختلف جرائم کی آماجگاہ ہونے کا انکشاف کیا ریلویز کا اراضی واگزار کروانے کی خاطر ملک بھر میں جاری آپریشن کی حقیقت کا سٹیٹ آفیسر آڈٹ نے لاہور ڈویژن کی کارکردگی کا پول کھول دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آڈٹ آفیسر کی جانب سے ڈی ایس لاہور کو تحریری درخواست جمع کروائی گئی جس میں ان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن میں مختلف رہائشی کوارٹرز کو ملازمین پرائیویٹ پراپرٹی ڈیلر سے ملی بھگت کرکے فروخت کرکے لاکھوں روپے کی کمائی کررہے ہیں اور سرکاری رہائش پر قبضہ کرکے مختلف جرائم کئے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے بنگلہ 260Bسے منسلک سرونٹ کوارٹر پر ظفر نامی پرائیویٹ پراپرٹی ڈیلر نے تالا توڑ کر قبضہ کر لیا ہے اس پر ڈی ڈی پی اینڈ ایل لاہور کو درخواست دینے کے باوجود کارروائی کرنے کی بجائے پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے اسی طرح 264-1کواٹر کی پارٹیشن کرنے کے بعد دانش کو 1لاکھ 5ہزار میں فروخت کیا گیا اسی طرح ریلوے کالونی سگنل ورکشاپ کے مکان نمبر 256جو کہ اتھرا یوسف زوجہ محمد آصف مکان نمبر 261-Aکو بھی فروخت کر دیا گیا ہے ریلوے ملازم کی جانب سے 266Cکو پرائیویٹ پراپرٹی ڈیلر ظفر کو گروی پر لے کر دیا جو ثابت ہونے کے بعد ملازم کو معطل کیا گیا تھا جس کو بعد میں غلام احمد چیمہ کو 7لاکھ میں فروخت کر دیا گیا ہے جس پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری ہوئے لیکن انتظامیہ کی ملی بھگت کی وجہ سے آپریشن تاحال نہیں کیا جا سکا، کوارٹرز پر قبضہ کر رکھا ہے اور اس کو فروخت کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر رکھی ہے۔ ریلویز اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر نعیم اکبر نے ڈی ایس ریلوے لاہور کو بنگلہ نمبر 2606کو قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کی تحریری استدعا کر رکھی ہے۔ ریلویز انتظامیہ کی جانب سے کچھ کارروائیاں بھی کی گئی ہیں۔