لاہور (اپنے رپورٹر سے) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی میں بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس کے دوران بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کے پراجیکٹ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کے پراجیکٹ کو جلد شروع کرنا چاہتے ہیں۔ہمارے لئے ٹرانسپلانٹیشن کے دوران سب سے اہم مریضوں کے محفوظ علاج و معالجہ کو یقینی بنانا ہے۔چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام حکومت پنجاب کے فلیگ شپ پروگرامز ہیں۔چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کے حوالے سے پی ہوٹا کو مزید برین سٹارمنگ کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب میں انسانی اعضاءکی غیر قانونی پیوندکاری کا کاروبار چلانے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔اجلاس کے دوران تمام سٹیک ہولڈرز کی قیمتی تجاویز پر غور کیا گیا ۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ بینش فاطمہ ساہی، سپیشل سیکرٹری آپریشنز نبیلہ عرفان، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار و دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے مختلف آراءو تجاویز پیش کی گئی۔ خواجہ سلمان رفیق کو اجلاس کے دوران مانیٹرنگ فریم ورک،سروس ڈلیوری اور مریضوں کی سہولت کی خاطراٹھائے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں شفافیت کو یقینی، سروس کا معیاربہتربنانے اور مریضوں کی آسانی کیلئے بہترین مانیٹرنگ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں شعبہ صحت کی بہتری کیلئے جدید اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ حکومت پنجاب عوام کو بہترین، معیاری اور مفت علاج فراہم کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کو سسٹین ایبل ماڈل کے تحت چلانا چاہتے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ اس پروگرام سے عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔ شعبہ صحت کی مزید بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔ ام پینلڈ ہسپتالوں میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ ام پینلڈ ہسپتالوں میں مریضوں کودر پیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔
بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کے پراجیکٹ کو جلد شروع کرنا چاہتے ہیں: سلمان رفیق
















