افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے دوران افغان جارحیت قابل غور ہے: عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے دوران افغانستان کی پاکستان پر جارحیت قابل غور ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں پاکستان مخالف بیانات کو مشترکہ اعلامیوں کی شکل دی جا رہی ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ دفتر خارجہ کا واضح اور دو ٹوک مو?قف ہے کہ یہ عمل افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔