تبلیغی احتجاع کیلئے غیر ملکی وفود کو ویزا کے حصول میں مکمل سہولت فراہم کرینگے،محسن نقوی
اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی سے تبلیغی جماعت کے وفد نے ملاقات کی اور نومبر میں ہونےوالے سالانہ تبلیغی اجتماع کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔
محسن نقوی نے کہا اجتماع کے انعقاد میں وزارت داخلہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، اجتماع میں شرکت کیلئے آنے والے غیر ملکی وفود کو ویزا کے حصول میں مکمل سہولت فراہم کی جائے گی،رواںسال بھی ہوائی اڈوں پر خصوصی کاونٹر قائم کیے جائیں گے۔
















