بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائےگا: کور کمانڈر کانفرنس

راولپنڈی (مشرق نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاک فوج ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائےگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مسلح افواج کی قیادت نے خبردار کیا ہے کہ پاک فوج ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائےگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور دہشت گرد حملوں میں شہید افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ کور کمانڈر کانفرنس کے شرکا نے غیرملکی سرپرستی میں دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے خاتمے کا عزم کیا اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کو تاریخی سنگ میل قرار قرار دیا۔