صدر کا ججز ٹرانسفر نوٹیفکیشن بے اثر، قانوناً کوئی حیثیت نہیں رکھتا،اختلافی نوٹ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر کا ججز ٹرانسفر نوٹیفکیشن بے اثر، قانوناً کوئی حیثیت نہیں رکھتا،جسٹس نعیم اختر افغان ،شکیل احمد نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا ۔
جسٹس نعیم اختر افغان کا تحریر کردہ اختلافی نوٹ 40 صفحات پر مشتمل ہے،اختلافی نوٹ میں لکھا ہے صدر کا ججز ٹرانسفر نوٹیفکیشن بے اثر اور قانوناً کوئی حیثیت نہ رکھنے والا ہے، آرٹیکل 200 کے تحت ٹرانسفر صرف عارضی ہو سکتا ہے، مستقل نہیں، صدر مملکت نے بغیر شفاف، معیار اور بامعنی مشاورت کے فیصلہ کیا، ٹرانسفر کا عمل عدالتی آزادی اور تقرری کے آئینی طریقہ کار کے منافی ہے،اختلافی نوٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کا ذکر کیا گیا۔
اختلافی نوٹ میں لکھا گیاججز نے خط میں دباو، بلیک میلنگ اور غیر قانونی نگرانی کا ذکر کیا، خط میں کہا گیا سیاسی مقدمات میں فیصلے انجینئر کرنے کی کوششیں ہوئیں، ججز کی منتقلی کا مقصد اسلام آباد ہائیکورٹ کی آزادی پر اثر انداز ہونا تھا۔
















