قانون دیکھ کر ہی فیصلہ کرنا،بادشاہت نہیں جو چاہیں کریں، جسٹس منصور علی شاہ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے بادشاہت تو نہیں جو چاہیں کردیں، قانون کو دیکھ کر ہی فیصلہ کرنا ہے۔
سپریم کورٹ میں اختیارات کے غلط استعمال پر برطرف ایس ایچ او کی اپیل پر جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،سپریم کورٹ نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے، وکیل عمیر بلوچ نے موقف اپنایا دیگر پولیس اہلکاروں کی غلطی پربے قصور برطرف کیا گیا، جوان آدمی ہے، ابھی ساری زندگی پڑی ہے۔
جسٹس عقیل عباسی نے کہا ایس ایچ او تھانے کا کرتا دھرتا ہوتا ہے، کسی عام شہری کو بلاوجہ تھانے میں بند کرنا زیادتی ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے بادشاہت تو نہیں جو چاہیں کردیں، ساری گواہیاں آپ کے خلاف ہیں،وکیل عمیر بلوچ نے موقف اپنایا کوئی شکایت ہے نہ ہی کسی نے خلاف گواہی دی، عدالت عظمیٰ نے مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
















