اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اسلام آباد پولیس کا پریس کلب پر دھاوا،صحافیوں پر تشدد،وفاقی وزرا کانوٹس،معذرت کرلی۔
پولیس اہلکاروں کی جانب سے پریس کلب کے کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی گئی،کلب کے اندر موجود صحافیوں کو مظاہرین سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا،سیکرٹری جنرل پی یو ایف جے ارشد انصاری نے کہا شہر اقتدار میں صحافیوں پر تشدد کھلم کھلا غنڈہ گردی ہے،وزیر اعظم فوری ایکشن لیں،ایچ آر سی پی نے کہاواقعہ کی فوری انکوائری، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایاجائے۔
بعد ازاں وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نیشنل پریس کلب پہنچے اورافسوسناک واقعہ پر میں صحافیوں سے معذرت کرتے ہوئے کہاکشمیر ایکشن کمیٹی کے کچھ لوگ پولیس اہلکاروں سے الجھے، گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اہلکارپیچھا کرتے کلب پہنچے،مظاہرین کی جانب سے ایس پی ، ایس ایچ او سے بدتمیزی کی گئی،وزیر داخلہ نے انٹرنل انکوائری کا حکم دےدیا ، غیر مشروط معافی مانگتے ہیں، اسلام آباد پولیس اور وزارت داخلہ کی جانب سے معذرت خواہ ہوں۔
طلال چودھری نے کہا آزادی اظہار رائے کے علمدار ہیں، آپ کی وجہ سے آواز لوگوں تک پہنچتی ہے،فیصلہ من و عن تسلیم کریں گے،وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا پریس کلب میرے گھر کی طرح ہے، مکمل تفتیش کی جائے گی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی،محسن نقوی نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا صحافی برادری پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں، ملوث اہلکاروں کا تعین کرکے انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اسلام آباد پولیس کا پریس کلب پر دھاوا، تشدد،وفاقی وزرا کی معذرت
















