سندھ حکومت ،وفاق کا گندم درآمد نہ کرنے پر اتفاق
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وفاق ،سندھ حکومت نے گندم کسی صورت درآمد نہ کرنے پر اتفاق کرلیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سے وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر نے وفدکے ہمراہ ملاقات کی،گندم درآمد کی بجائے اپنے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ، مدد کرنے کا فیصلہ اورملکی سطح پر گندم کےلئے نیشنل پالیسی صوبوں کی مشاورت سے بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا بلاول بھٹو نے فوڈ سکیورٹی کا خطرہ پہلے سے ظاہر کیا ،کاشتکاروں کو اچھی سپورٹ پرائس دینا پڑے گی، ملک میں 6 فیصد گندم کی بوائی کم ہوئی، اچھی سپورٹ پرائس دیں گے توکاشتکار گندم اگائیں گے، متعدد اجلاسوں میں سندھ و بلوچستان کی گندم ضروریات ،ذخائر کا جائزہ لیا، اندازے کے مطابق نئی فصل آنے تک گندم موجود ہے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرنے آیا ،وفاقی حکومت چاہتی ہے سٹریٹجک گندم ذخائر موجود ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب سے گندم ضروریات و ذخائر پر تبادلہ خیال کیا۔
















