لاہور: (ایجویشن رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ نے لاہور سے حقوق طلبہ تحریک کا آغاز کر دیا ، دن بھر لاہور کے شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنے جاری رہے ، پولیس نے پرامن احتجاج پر دھاوا بول کر ناظم لاہور عبد اللہ عباس سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا ، بعد ازاں مذاکرات کے بعد سب کو رہا کر دیا گیا۔
ترجمان جمعیت حسنات ڈوگر نے کہا گرفتاریاں راستہ نہی روک سکتیں ، ،تحریک چل پڑی ، طلبہ ساتھ جڑتے چلے جائیں گے اور آگے ہی بڑھیں گے ، اگلے کچھ دنوں میں میڈیکل کالجز کی فیسوں کیخلاف احتجاج کیا جائےگا ،کنونشن ، دھرنے اور طلبہ عدالتیں بھی مہم کا حصہ بنیں گی۔
حسنات ڈوگر نے مزید کہا تعلیمی اداروں میں فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا گیا ، کیمپس میں پینے کےلئے صاف پانی تک نہیں ،ہاسٹل موجود ہیں مگر صورتحال رہنا تو دور دیکھنے تک کے قابل نہیں ،پولیس کا جامعہ اور لاہور کے پر امن مارچ پر تشددقابل مذمت ہے لاہور اور جامعہ پنجاب کے طلبہ ایک ساتھ کھڑے ہیں ، اپنے حقوق کےلئے آواز اٹھانا آئینی و قانونی حق ہے۔
حقوق طلبہ تحریک کا آغاز ،جمعیت کااحتجاج،دھرنا، متعدد گرفتار ورہا
















