سائفر نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی ،بھارتی ایجنسیوں کا تعلق بے نقاب


مظفر آباد:(مشرق نیوز)وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے سائفر نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی ،بھارتی ایجنسیوں کے تعلق کو بے نقاب کردیا،بھارتی سائفر ڈارک ویب پر لیک ہوا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری انوارالحق نے کہا چور کی داڑھی میں تنکا نہیں تو ایکشن کمیٹی وضاحت کیوں دے رہی ہے، ایکشن کمیٹی تشدد کا راستہ چھوڑ کر آئینی و قانونی راستے پر آئے، آزاد کشمیر اسمبلی میں پاکستان اوربیرون ملک مقیم کشمیریوں کی مخصوص نشستوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاخواہش ہوگی حالات پرامن رہیں ،انسانی جانوں کے ضیاع کے اندیشوں سے بچنے کی کوشش کریں،ایکشن کمیٹی پرانی فوٹیجز چلا کر نوجوانوں کے ذہن کو گندا کررہی ہے ،سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ہجوم جمع کرکے کیا کرنا چاہتے ہیں؟۔