کینیڈا کا سیلاب متاثرین کیلئے 26 لاکھ ڈالر امداد کااعلان
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کینیڈا نے سیلاب متاثرین کےلئے 26 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔
کینیڈا کے وزیر مملکت رندیپ سرائے نے امداد کا سرکاری اعلان کرتے ہوئے کہاپاکستان میں بارشوں ،تباہ کن سیلاب کے باعث لاکھوں افراد متاثر ،متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں،امداد انسانیت کےلئے کام کرنے والی تنظیموں کے ذریعے تقسیم کی جائےگی، متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات پوری ہوں گی۔
















