میو کیئر کینسر ہسپتال یا ٹی ایچ کیو مناواں؟محکمہ صحت پنجاب ابہام واضح نہ کرسکا

لاہور (میاں ساجد) محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ابہام واضح نہ کر سکا۔ نوٹیفکیشن میو کیئر کینسر ہسپتال کا، نئی سمری ٹی ایچ کیو ہسپتال کی، مناواں ہسپتال اہل علاقہ کے درد سر بن گیا۔ مریضو ں کی خواری اور ان کے علاج میں رکاوٹیں وزیر ا علیٰ پنجاب ذاتی دلچسپی لے کر متاثرہ ملازمین اور اہل علاقہ کیلئے کردارادا کرتے ہوئے اس پر ہنگامی بنیادوںپر عملدرآمد کریں تاکہ اہل علاقہ اور متاثرہ ملازمین کا حقیقی مسلہ حل کرنا ہسپتال کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہ صرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ اہل کا علاقہ بہت دیرینہ مسئلہ ہے جس پر ان کا ذاتی نوٹس ہونا اہمیت کا حامل ہے۔ محکمہ صحت میں اصلاحات سی ایم پنجا ب کا وہ ایجنڈا ہے جس پر انہوں نے کام بھی کیا ہے پنجاب کی عوام کیلئے مختلف سرکاری ہسپتالوں کے ذاتی دورے کرکے عوام سے بالمشافہ ملاقاتیں بھی کیں ہیں۔ مناواں ہسپتال میو کئیر کینسر ہسپتال یا THQ ہسپتال عقدہ حل نہ ہوا تو اہل علاقہ کو پریشانیوں کا سامنا کرے پڑے گا حوا کی بٹیاں اور متاثرہ 200 ملازمین سڑکوں کی خاک چھننے پر مجبور روز گار متاثر چولہے ٹھنڈ ے قہری خدائی پنجاب حکومت نے جس کی لاٹھی اور اس کی بھنیس کا منقولہ زندہ و جاوید کر دیا۔ مناواں ہسپتال کے متاثرہ 200 ملازمین بشمول ڈاکٹرز نرسنگ سٹاف جنیٹوریل سٹاف سیکورٹی گارڈز انڈس ہسپتال کے ملازمین کی مدت ملازمت 30 جون تک تھی جس کے ختم ہونے پر سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے اپنے احکامات جاری کرکے انہیں گھر بھیج دیا۔ اب یہ ملازمین میو کیئر کینسر ہسپتال کا حصہ نہیں ہیں نہ انہیں جبری رخصت کیا گیابلکہ قانون اور ضابطوں کے مد نظر رکھتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری ہوا۔ متعلقہ 200 سٹاف کی 2 ماہ کی تنخواہیں بھی واجب الادا ہیں جن کی تاحال ادائیگی نہیں ہوئی۔ کچھ عرصہ یہ 200 ملازمین Public Financial Management System (PFMS)کے زیر انصرام اپنی ڈیوٹیاں بھی سر انجام دیتے رہیں پھر ان کی کنڑیکٹ میں 6 کی توسیع بھی کی گئی تھی۔ اس کے بعد سپشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا کہ مناواں ہسپتال کو میو کیئر کینسر ہسپتال کا درجہ دیکر 200 متاثرہ ملازمین کو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پروانہ جاری ہوا کہ اب آپ اس ہسپتال کی مینجمنٹ کا حصہ نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مناواں ہسپتال اور میو کیئر کینسر ہسپتال کا ابہام تاحال واضح نہیں ہو سکا۔ سپشلائرڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے اعلیٰ افسران تاحال مناواں ہسپتال کے حوالہ سے فیصلہ نہیں کر سکے۔ اب دوبارہ سمری THQ ہسپتال کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ارسال جس پر آج تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ اب یہ مناواں ہسپتال میو کیئر کینسر ہسپتال کے طور پر کام کرے گا یا اسے THQ ہسپتال کے طور پر اس فیصلہ کی ثوابدید ی اختیارات اور اس کا حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کریں گے۔ کہ مناواں ہسپتال اب میو کیئر کینسر ہسپتال کہ THQ کے طور پر مریضوں کا علاج کرے گا جب مناواں ہسپتال کو میو کیئر کینسر ہسپتال میں تبدیل کیا تو اس کی تعمیر اور بلڈنگ اورمریضوں کے علاج کے لیے کینسر ہسپتال کے طرز پر بنایا گیا۔ لیکن اب نیا پنڈورہ بکس کھلنے سے مریضوں کی خواری اور ان کے علاج میں رکاوٹیں اور مسائل میں اضافہ ہو گیا۔ قیاس آرائی یہ بھی کی جا رہی ہے کہ اگر اسے THQ ہسپتال کے طور حکومت پنجاب نے چلایا تو ایل ایچ وی ڈبلیو سٹاف اور ایل ایچ وی اور گائناکلوجسٹ سٹاف کی کمی کو کس طریقہ سے پورا کیا جائے گا بجائے نئی اپواائمنٹ کے سابق ملازمین اور گائنی کے شعبہ جات سے وابستہ ملازمین کو رکھا جاتا ہے یا انہیں ہٹایا جاتا ہے۔ لال جھنڈی۔ حکومت پنجاب بوکھلاہٹ کا شکار تاخیر ی فیصلہ سے اہل علاقہ کی پریشانیوں میں اضافہ بیمار مریضوں کو لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں علاج کیلئے آنے میں دشواری کا سامنا۔ عوامی رائے اور اہل علاقہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے درمندانہ اپیل میو کیئر کینسر ہسپتال کو THQ ہسپتال کا درجہ ملنا وقت کی اہم ضرورت اور ہمارے علاقہ کیلئے خوش آئند اقدامات ہیں کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے اگر اس میں اس کا باقاعدہ شعبہ قائم کرکے اس کو چلایا جائے تو تاریخی کام ہوگا۔ نہ ملازمین گھر جائیں گے حکومت پنجاب میو کیئر کینسر ہسپتال کی از سر نو تعمیر اور کینسر کے مریضوں کیلئے بنائے جانے والے شعبہ جات میں مصروف عمل اور اسکے ساتھ THQ ہسپتال کی سمری نئے سرے سے ایوان وزیر اعلیٰ بھجوائی جانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

لاہور ( اپنے رپورٹرسے ) میڈیکل سپریننڈنٹ میو کیئر کینسر ہسپتال ڈاکٹر عمران بشیر نے روزنامہ ”مشرق“ سے اس خبر کے بارے میں اپنے موقف میں کہا کہ THQ ہسپتال کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو باقاعدہ بھجوائی گئی ہے، اب یہ ہسپتال میو کیئر کینسر ہسپتال کے طور پر کام کرے گا یا اس کا کچھ حصہ کینسر کے مریضوں کیلئے مختص کیا جائیگا۔ 200 ملازمین کنٹریکٹر ملازمین تھے جن کی مدت ملازمت کا کنٹریکٹ30 جون کو ختم ہو چکا ہے ان 200 ملازمین کو کسی نے نہیں ہٹایا اس حوالہ سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ان کا نئے کنڑیکٹ میں توسیع کرتا ہے کہ نہیں۔ ہمارے میں اختیارات میں کچھ بھی نہیں۔ میو کیئر کینسر ہسپتال اور THQ ہسپتال کا حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے صوابدید ہے۔