اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سندھ میں متوقع تباہ کن سیلاب،برطانیہ نے 45 کروڑ 40 لاکھ روپے کی اضافی ہنگامی امدادکا اعلان کردیا۔
امداد کو سیلاب سے بروقت انتباہی نظام ،متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا، انتہائی متاثرہ و کمزور گھرانوں کی نشاندہی، ضروری اشیا،مویشیوں کے تحفظ کےلئے سامان کا ذخیرہ اور انخلا کے مراکز کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا،برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے مطابق امدادی فنڈز سندھ میں کام کرنےوالی مختلف غیر سرکاری تنظیموں کو فراہم کیے جا رہے ہیں،پاکستان بھر میں 4 لاکھ سے زائد افراد کو زندگی بچانے والی ادویات و دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا سندھ ہلاکت خیز سیلاب کا سامنے کرنے کی تیاری کے نہایت اہم مرحلے پر ہے،امداد کا ہر ایک ڈالر تباہی سے پہلے بچاو پر خرچ کیا جاتا ہے،اقدام سے آفات کے بعد کے اخراجات میں 7 گنا بچت ممکن ہوتی ہے،امداد سے قیمتی جانیں محفوظ ،تباہی سے بچاو¿ ممکن ہوتا ہے،اقدامات متاثرہ آبادیوں کو آفات آنے سے قبل تحفظ فراہم اور بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے میں مددگار ثابت ہوں گے،امداد کےساتھ برطانیہ کی مجموعی انسانی ہمدردی پر مبنی امداد 25 لاکھ 30 ہزار پاونڈز (95 کروڑ 80 لاکھ روپے) تک جاپہنچی۔
سندھ میں متوقع سیلاب ،برطانیہ کا اضافی امداد کااعلان
















