پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کی ترقی ،ریئر ایڈمرل بن گئے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاک بحریہ کے کموڈور شاہنواز خان، کموڈور عاصم سہیل ملک اور کموڈور سہیل احمد عزمی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دےدی گئی۔

ریئر ایڈمرل شاہنواز خان نے 1993میں پاک بحریہ کی سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کیا،پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں، اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اینڈ سٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، کمانڈنگ افسر جنرل سٹورز ڈپو، کمانڈنگ افسر پی این ایس رضا، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ نیوی، نیوی وار کالج لاہور میں بطور ڈائریکٹنگ سٹاف، نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر پے، پنشن اینڈ اکاﺅنٹس اور اسسٹنٹ چیف آف نیول سٹاف ایجوکیشن شامل ہیں۔

شاہنواز خان منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل میونیشن پروڈکشنز کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ریئر ایڈمرل عاصم سہیل ملک نے 1995میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا،پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں،بنگلہ دیش سے ڈیفنس سروسز کمانڈ اینڈ سٹاف کورس، چین سے ڈیفنس اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز کورس ، آپریشنل ریسرچ،انیلیسز میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے، اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اینڈ سٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، کمانڈنگ افسر پی این ایس ضرار ،پی این ایس شمشیر، کمانڈر 9آگزلری سکارڈن ،کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف سٹاف افسر شامل ہیں،نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر آپریشنل ریسرچ، ڈائریکٹر نیول آپریشنز ، اسسٹنٹ چیف آف نیول سٹاف آپریشنل پلانزتعینات رہے،بطور کمانڈرکمبائنڈ ٹاسک فورس 150بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

ریئر ایڈمرل عاصم سہیل ملک نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں DGC4I کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے 1996میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا،رائل نیول کالج ڈارٹ ماتھ برطانیہ، پاکستان نیوی وار کالج لاہور ،نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں، اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اینڈ سٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، پاکستان نیوی وار کالج میں بطور ڈائریکٹنگ سٹاف، کمانڈنگ افسر پی این ایس نصر، کمانڈر 9آگزلری سکاڈرن، کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی ، نیول ہیڈکوارٹرز میں بطور اسسٹنٹ چیف آف نیول سٹاف آپریشنل پلانزشامل ہیں،بحرین میں کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بطور کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 151، پاکستان نیوی وار کالج میں بطور ڈپٹی کمانڈنٹ کی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

سہیل احمد عزمی لاہور میں کمانڈر سنٹرل پنجاب ، کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،تینوں افسروں کو اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز ملٹری سے بھی نوازا گیا۔