اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے 1971میں آزادی رائے پرپابندی نہ ہوتی تو ملک دولخت نہ ہوتا ،ملک میں بنیادی حقوق بے معنی ،ہائبرڈ نظام کا مطلب آمریت ہے، آگے بڑھنے کےلئے آئین پرعمل کرنا ہوگا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جج سپریم کورٹ نے کہا77سال کا نظام ایسا بن گیا 5 ججوں کا نام لوگ لیتے ہوئے گھبراتے ہیں جنہوں نے مولوی تمیز الدین کیس کا فیصلہ دیا ،جسٹس بچل، جسٹس ویلانی، جسٹس کونسٹنائن ،جسٹس بخش شامل ہیں،پی سی سی او آیا تو سپریم کورٹ کے 5 ججز نے حلف لینے سے انکار کردیا، 6 ججوں میں سے 5 کا تعلق سندھ سے تھا، کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے آئندہ کا چیف جسٹس بننا تھا مگر اپنے حلف کو سامنے رکھتے ہوئے اصولی فیصلہ کیا۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہاعدلیہ کی تاریخ میرے لیے قابل فخر نہیں ، میرے لیڈر وکلا تحریک کو لیڈ کرنےوالے ہیں ،بھول جاتے ہیں وکلا تحریک میں 90 لوگوں نے اپنی جانیں دیں، قرض نہیں اتار سکتے،77 سالوں میں آئینی گورننس نہیں ،کئی فیصلوں میں لکھا قانون کی بالادستی نہیں،تسلیم کرنے سے کبھی گھبرانا نہیں چاہیے، آئین کا دفاع کرنا ہے اور کوئی احسان نہیں بلکہ حلف کا حصہ ہے۔
سپریم کورٹ کے جج نے کہا جس معاشرے میں سچائی ختم ہو جائے وہ معاشرے ختم ہو جاتے ہیں، پاکستان توڑنے کی بنیاد پاکستان بننے وقت رکھ دی گئی تھی، میں کہوں گا تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا،آئین کی ساری بنیاد یہ ہے جوحق حکمرانی صرف اصل اس کی ہے جو عوامی منتخب نمائندے ہوں لیکن شرط ایک اور ہے کوئی بھی ادارہ یا حکومتی ادارہ پولیٹیکل انجینئرنگ نہیں کرےگاجو بھی عوامی ادارے منتخب ہوں گے وہ حقیقی و صاف شفاف انتخابات سے الیکٹ ہوں،77سال سے شفاف انتخابات خواب رہا۔
ہائبرڈ نظام کا مطلب آمریت ، آئین پرعمل کرنا ہوگا، جسٹس اطہر من اللہ
















