پاکستان نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیج دیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے 105 ٹن امدادی سامان بھیج دیا۔

سامان روانگی کی تقریب این ڈی ایم اے کے ویئر ہاوس میں ہوئی ،وفاقی وزیرکھیل داس کوہستانی، این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے افسروں نے شرکت کی،امدادی سامان میں راشن بیگز، خیمے، کمبل، چٹائیاں ،ادویات شامل ہیں۔