سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد میں کوئی کسر نہ چھوڑے، بلاول بھٹو


کراچی: (بیورورپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد میں کوئی کسر نہ چھوڑے۔

بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزیرتوانائی سید ناصرشاہ کی ملاقات ہوئی،چیئرمین پی پی نے کہاریلیف سرگرمیوں میں شفافیت و فوری اقدامات کو یقینی ،متاثرہ علاقوں میں مستقل بحالی کےلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے،ناصر شاہ نے بریفنگ دی روہڑی سمیت مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری،ریسکیو ٹیمیں اور ریلیف کیمپ فعال ہیں،تمام مشینری الرٹ ہے اور حکومت عوام کےساتھ کھڑی ہے۔