پیوٹن سے ملاقات، تعلقات کو بلندیوں تک لے جائیں گے،وزیراعظم

بیجنگ(شنہوا)وزیر اعظم شہباز شریف نے روسی صدر سے ملاقات کی، دونوں رہنماوں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔

شہبازشریف نے کہاروس کےساتھ تعلقات کا فروغ چاہتے ،تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے خواہش مند ہیں، روس کےساتھ دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، تعلقات کو بلندیوں تک لے جائیں گے،پاکستان خطے میں امن و خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے،آپ خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا پاکستان کےساتھ بہترین تعلقات ہیں، سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر شدید افسوس ہوا،مختلف شعبوں میں ملکر آگے بڑھنا ہے، امید ہے پاکستانی حکومت سیلابی صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائے گی، دونوں ممالک مختلف امورپر یواین سمیت عالمی فورمز میں یکساں موقف رکھتے ہیں، روسی صدر نے دوران ملاقات شہباز شریف کو ماسکو میں ہونے والے ایس سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت دی، وزیراعظم نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مجھے روس کا دورہ کرکے بہت خوشی ہوگی۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے جمہوریہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی ،دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کاعزم،باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان ،تجارت ،سرمایہ کاری، رابطے، توانائی، علاقائی سلامتی، ثقافت اور عوام سے عوام کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔