انصاف کسی ایک ادارے کی ذمہ داری نہیں ،اجتماعی فرض ہے، چیف جسٹس
اسلام آباد،کوئٹہ:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بنچ ،بار کے درمیان مضبوط شراکت داری کو موثر اور جوابدہ نظامِ انصاف کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا فریقین عوام کو بروقت ،موثر انصاف کی فراہمی کےلئے اجتماعی طور پر کام کریں۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی،وکلا کے مسائل سنے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہابنچ،بار کے درمیان مضبوط شراکت داری موثر ،جوابدہ نظامِ انصاف کی بنیاد ہے،وکلا کےلئے سہولیات بہتر بنائیں گے۔
دریں اثناعالمی یوم انصاف پر اپنے پیغام میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانیت کا اجتماعی فرض ہے،عدل، مساوات اور قانون کی حکمرانی کے عزم کی تجدید کرتے ہیں،دنیا کے مسائل کا واحد حل قانون کی حکمرانی ،انصاف کی فراہمی ہے، دہشتگردی، انسانی سمگلنگ، ماحولیاتی بحران جیسے مسائل کا حل عدالتی نظام ہے، پاکستانی عدلیہ عالمی انصاف کی کوششوں کےساتھ کھڑی ہے،عدالتی اصلاحات اور محروم طبقے کی آواز بننا ترجیح ہے۔
















