ڈی جی ISPRکا دورہ مظفر آباد، سول سوسائٹی کےساتھ خصوصی نشست

راولپنڈی: (بیورورپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مظفر آباد کا دورہ کیا اور آزاد جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کےساتھ خصوصی نشست کی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور سول سوسائٹی کے درمیان سوال و جواب کی جامع نشست کا اہتمام کیا گیا۔

شرکا نے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی، پاکستان ،کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی،کشمیری عوام نے پاک فوج سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کو کشمیری ثقافتی لباس تحفے میں پیش کیا، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا، شرکا نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرا کر پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

کشمیری سول سوسائٹی نے نعرے لگائے کشمیری عوام کل بھی پاکستان کے ساتھ تھے اور ہمیشہ پاکستان کے ساتھ رہیں گے، کشمیر بنے گا پاکستان،ی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا پاک فوج کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتی اور ہر محاذ پر ساتھ کھڑی ہے۔