بھارتی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں،پاکستان
اسلام آ باد:(بیورورپورٹ)دفتر خارجہ نے کہاہے بلوچستان میں بھارتی پراکسیز دہشتگردی میں ملوث، ناقابل تردید شواہدموجود ہیں۔
ہفتہ وار بریفنگ میںترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا بیان نہ صرف حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے مترادف ہے بلکہ بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش بھی ہے،عالمی برادری بھی اب بھارتی ریاستی دہشتگردی کو تسلیم کر رہی ہے۔
شفقت علی خان نے کہابھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کےلئے مسلسل پروپیگنڈا کر رہا ہے،کابل میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان کےساتھ تعاون میں بڑی رکاوٹ ہیں،مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،چین پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے، تائیوان کے معاملے پر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں۔
















