اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کیس میں وزیراعظم،وفاقی کابینہ کےخلاف توہین عدالت کارروائی کی وارننگ دیدی۔
جسٹس سردار اسحاق نے کیس پر سماعت کی، وفاقی حکومت کی جانب سے رپورٹ پیش نہ کرنے پرعدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور وزیراعظم ،کابینہ اراکین کےخلاف توہین عدالت کارروائی کی وارننگ دیدی، جسٹس سرداراعجازاسحاق نے کہا عافیہ کے معاملے پر امریکی عدالت میں معاونت سے انکار کی وجوہات پر رپورٹ مانگی گئی تھی، رپورٹ پیش نہ کی گئی تو پوری کابینہ کو طلب کروں گا، کیوں نہ تمام وزرا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے؟ عدالت صرف وفاقی کابینہ ہی نہیں وزیراعظم کیخلاف بھی کارروائی کرے گی۔
جج نے ریمارکس دئیے 3روز دے رہا ہوں، رپورٹ عدالت پیش کی جائے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی 5 ورکنگ دنوں کی مہلت دے دیں، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی آئندہ ہفتے تک کیلئے مہلت استدعا منظور کر لی۔
عافیہ کیس ،وزیراعظم، کابینہ کےخلاف توہین عدالت کارروائی کی وارننگ
















