اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان ،ترکیہ نے تجارتی حجم 5ارب ڈالر تک بڑھانے ،دفاع سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کرلیا۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان ،وزیر دفاع یاشر گوولر دفتر خارجہ پہنچے ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا،دفاع، تجارت، معیشت و دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا پاکستان ،ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک کئی علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ،اعلیٰ سطح کے تبادلے مضبوط تعلقات کا مظہر ہیں،دوستی وقت کےساتھ مضبوط ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ کمیٹیوں کے ذریعے تعاون موجود ہے،ترکیہ کے وزرا کی میزبانی کر کے خوشی ہوئی،مختلف شعبوں میں ترکیہ کے تجربات سے استفادہ کر رہے ہیں، پاکستان ترکیہ کو اپنا قابل اعتماد دوست و برادر ملک سمجھتا ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہاترکیہ کا ماورف سکول آزاد کشمیر میں کھولنے ،کراچی میں ترکیہ کے تاجروں کیلئے خصوصی اقتصادی زون بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان نے کہا پاکستان کی مہمان نوازی کے شکرگزار ہیں، بھرپور میزبانی پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے مشکور ہیں،اسحاق ڈار کی باتوں کومشترکہ اعلامیہ سمجھا جائے، پاکستان ،ترکیہ کے درمیان منفرد نوعیت کے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کو ادارہ جاتی شراکت داری میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
حکان فدان نے کہا دونوں ملکوں نے اقتصادی امور، ثقافت و دفاع کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا، باہمی تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے خواہاں ہیں، آئل و گیس میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں،خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، قبرص کے معاملے پر پاکستان کی حمایت ہمارے لئے انتہائی اہم ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے پر مبنی روابط کومزید فروغ دیا جائے گا، پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے ضبط وتحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا، اسرائیلی جارحیت نے پورے خطے کو خطرے میں ڈالا۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان اور قومی دفاع کے وزیر یاسر گلر نے ملاقات کی ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان قائم برادرانہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا اعادہ ،علاقائی و عالمی ماحول بالخصوص غزہ ،ایران کے تناظر میں قریبی روابط کی ضرورت پر زور دیا،وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت پیشرفت پراطمینان کا اظہار اور تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی و دفاع سمیت مختلف شعبوں میں ترکیہ کےساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر خارجہ حکان فیدان کی مشترکہ صدارت میں مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے ،کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون کو تقویت ملے گی، دونوں ممالک ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کےلئے اپنی مضبوط و غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔
شہبازشریف نے ایک بار پھر بھارت کےساتھ حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کی مستقل حمایت پر ترک قوم ، قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا،آخر میں پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھانے اور ترکیہ کو پاکستان کی ساختی اصلاحات و اقتصادی ترقی میں اشتراک کی دعوت دی۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















