ترک وزیرخارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلا م آباد: (بیورورپورٹ)ترک وزیرخارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، حقان فدان کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی،پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں دوطرفہ امور اور اہم دفاعی و سفارتی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، حقان فدان کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کریں گے ،دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر غور کیا جائے گا۔