باجوڑ،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)باجوڑ میں دھماکہ،اسسٹنٹ کمشنر و تحصیلدار نواگئی، 2پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد شہید،16زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر،آئی جی کے مطابق باجوڑ کے مقام پھاٹک میلہ میں فتنہ الخوارج نے اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا،شہدا میںاسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل اسماعیل، تحصیلدار عبد الوکیل، پولیس اہلکار نور حکیم ، زاہد،راہگیر شامل ہے،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کیا۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دےدیں،صوبے کا امن سبوتاژ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا،ادھر ابتدائی تحقیقات کے مطابق7سے10کلو بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا،جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے گئے۔
دریں اثنا پولیس لائن باجوڑ میں شہدا کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کےساتھ ادا کی گئی،انتظامی ،پولیس افسروں، سیاسی و علاقائی عمائدین، لواحقین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی،باجوڑ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ، حکام نے شہدا کے جسد خاکی پر گلدستے رکھے۔
،دوسری جانب صدر ،وزیراعظم،وزیر داخلہ ودیگر سیاسی رہنماﺅں نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہادہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں ،ناسور کامکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے، بزدلانہ کارروائیاں عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔
مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیر اعلیٰ نے تحقیقات کیلئے احکامات جاری کر دیئے ،ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















