مستونگ:فتنہ الہندوستان کا مرکزی بازار پر حملہ،لڑکا جاں بحق،2 دہشتگرد ہلاک


مستونگ،بنوں،لکی مروت: (بیورورپورٹ)مستونگ میںفتنہ الہندوستان کا مرکزی بازار پر حملہ،لڑکا جاں بحق،7افراد زخمی،جوابی کارروائی میں2دہشتگرد ہلا ک ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے مستونگ کے 3 بینکوں پر بھی حملہ کیا ،بینک کی عمارت سمیت متعدد سرکاری گاڑیوں ،املاک کو نذر آتش کردیا ،واقعہ کے بعد بازار بند ہوگیا،ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رندکے مطابق واقعہ کے فوری بعد ایف سی، سی ٹی ڈی ،لیویز نے علاقے کا محاصرہ کیا،دہشتگرد پسپا ہوگئے،شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک،3 زخمی ہوگئے ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،سکیورٹی فورسز کا فوری رسپانس جانی نقصان کو مزید بڑھنے سے روکنے میںموثر رہا،حملہ آوروں کے سہولت کاروں کی تلاش شروع کر دی۔

ادھر بنوں میں پولیس ،سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں 2دہشتگرد ہلاک،لکی مروت میں مسلح افراد کے حملے میں ڈیوٹی پر جانےوالے 2 ٹریفک اہلکار شہید ہوگئے،آر پی او سجاد خان کے مطابق پولیس ،سی ٹی ڈی نے تحصیل دومیل میں مجرموں کےخلاف مشترکہ آپریشن کیا،فائرنگ کاتبادلہ20منٹ تک جاری رہا،2دہشتگرد حسین ،انعام عرف تورو مارے گئے،دونوںکئی بڑے حملوں اور بم دھماکوں میں ملوث تھے۔

دریں اثنا لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکار تاجہ زئی اڈہ جا رہے تھے ،دہشتگرد وں نے فائرنگ کردی،شہید اہلکاروں کا اسلحہ بھی چھین لیا۔