لاہور: (خبر نگار)لاہور سمیت متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے شدید جھٹکے پنجاب کے شہروں قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، مریدکے، کامونکے اور ننکانہ میں بھی محسوس کیے گئے ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، گہرائی 14 کلو میٹر تھی، زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ،ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے، آفٹر شاکس سے نمٹنے کےلئے عملے کو الرٹ کر دیا ۔
لاہور سمیت متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے،شہری خوفزدہ
















