پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی، فلسطین پر کھلی بحث ہوگی، ڈار

اسلام آباد،نیویارک :(بیورورپورٹ) پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاہے دوران صدارت فلسطین پر کھلی بحث بھی ہوگی،پاکستان ذمہ داری عاجزانہ طور پر اقوام متحدہ چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے تحت نبھائے گا،صدارت تب ملی جب دنیا بھر میں تنازعات و انسانی بحران چل رہے ہیں

اسحاق ڈار نے کہا سلامتی کونسل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے موثر کارروائی کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے، فلسطین پر سہ ماہی کھلی بحث کی بھی صدارت کروں گا، رواں ماہ 2اعلیٰ سطح کے دستخطی پروگراموں کی صدارت کروں گا، پہلا اجلاس امن و تنازعات کے پر امن حل پر ہوگا ،دوسرا اجلاس اقوام متحدہ اور او آئی سی کے تعاون پر مبنی ہوگا، پاکستان تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر جامع، متوازن اور عملی نتائج کے حصول کےلئے پرعزم ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مطالبہ کیا سلامتی کونسل غزہ میں اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے فوری اقدام کرے،انسانی امداد پر پابندیاں ختم ، محفوظ رسائی دی جائے، غزہ کے شہری چھوٹے سے علاقے میں محصور اور بار بار نقل مکانی پر مجبور ہیں، فلسطین میں ہر گزرتے دن کےساتھ غذائی قلت میں اضافہ ہورہا ہے، فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے اعلیٰ سطح بین الاقوامی امن کانفرنس جلد از جلد بلائی جائے،منصفانہ، پائیدار حل کیلئے سلامتی کونسل کو فوری اور دوٹوک اقدام کرنا ہوگا۔