پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی میں اپوزیشن اتحاد مضبوط، حکومت سازی کیلئے 20اراکین درکار،حکومتی اتحاد میں شامل 20 اراکین اپوزیشن کی صفوں میں شامل ہوجائیں تو صوبے میں اقتدار کا نقشہ تبدیل ہوسکتا ہے۔
خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کےلئے 73 اراکین کی حمایت درکار ہے،21 خواتین ، 4 اقلیت نشستیں ملنے پر اپوزیشن جماعتوں کی عددی اکثریت 53تک جاپہنچی جبکہ حکمران اتحاد کواسمبلی میں 92 اراکین کی حمایت حاصل ہے،حکمران تحاد کے 20 اراکین اپوزیشن کےساتھ مل جائیں تو گنڈا پور حکومت گر جائے گی اور اپوزیشن اتحاد سادہ اکثریت یعنی 73 کےساتھ حکومت سازی کرسکتاہے۔
کے پی میں اپوزیشن اتحاد کو حکومت سازی کیلئے 20اراکین درکار
















