پاک بحریہ کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ، فیلڈ مارشل کی خصوصی شرکت

کراچی: ( ) پاک بحریہ کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خصوصی شرکت کی۔

پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے، تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران ، فارغ التحصیل کیڈٹس کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں فارغ التحصیل کیڈٹس سے ذمہ داریوں کا حلف لیا گیا، تقریب میں مہمان خصوصی فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا۔