عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے پر پاکستانی موقف کی تائید کردی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کے موقف کی تائید کردی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں و اضح کیا بھارت کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں،معاہدے پر ثالثی عدالت کا کردار نمایاں ہے، معطلی کے بھارتی اقدام سے عدالتی فیصلہ سازی کی حیثیت متاثر نہیں ہوتی۔

فیصلے میں کہا گیا عدالت نے سندھ طاس معاہدے کا بغور جائزہ لیا، کہیں بھی یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی شق شامل نہیں ،پاکستان نے ثالثی عدالت کے فیصلے کو خوش آئند قراردےدیا۔