آئین کی بالادستی قائم ہوئی، وزیراعظم اپوزیشن کو ملکر چلنے کی پیشکش

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی بنچ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے قانونی ٹیم کو مبارکباد دی اور انتھک محنت پر پذیرائی کی۔

شہبازشریف نے کہا فیصلے سے آئین و قانون کی بالادستی قائم اور قانون کی درست تشریح ہوئی،اپوزیشن کو چاہیے آئے اور حکومت کےساتھ ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔