پاکستان نے خود کو سچا دوست ثابت کردیا،ایرانی سفیر
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایرانی سفیر نے کہاہے پاکستان نے مشکل وقت میں ساتھ دےکر خود کو سچا دوست ثابت کردیا۔
رضا امیری مقدم نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ایرانی سفیر نے کہا پاکستان نے مشکل وقت میں ساتھ دےکر ثابت کیا سچا دوست ہے، خطے میں امن و استحکام کےلئے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔
ایاز صادق نے کہا اسرائیل کا ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، دنیا کو جنگوں نہیں، امن کی ضرورت ہے،پاکستان نے خطے میں ہمیشہ امن کو فروغ دینے کےلئے کردار ادا کیا ،بھارتی جارحیت کا موثر و منہ توڑ جواب دیا ۔
















