کراچی:(بیورورپورٹ)ایچ آر سی پی نے 2024 کو انسانی حقوق کیلئے سیاہ قرار دےدیا،کراچی پریس کلب میں ایچ آر سی پی نے پریس کانفرنس کے دوران جمہوریت، اظہار رائے اور اقلیتوں کے حقوق پر سنگین سوالات اٹھادئیے۔
رپورٹ میں کہاگیاجمہوری اقدار کی تنزلی، عام انتخابات میں شفافیت پر سوالات ،اختلاف رائے پر پابندیاں ملک میں بڑھتی شدت پسندی کی عکاسی کرتی ہیں۔
ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر نے کہا قوانین کا غلط استعمال اور ماورائے عدالت قتل عام ہوتے جا رہے ہیں،سندھ میں سیاسی و انسانی حقوق کے کارکنوں کی جبری گمشدگیاں مسلسل جاری ہیں، قوم پرست رہنما ہدایت لوہار کو رہا کیے جانے کے بعد قتل کر دیا گیا ،ایچ آر سی پی کے چیئرپرسن کو بھی حقوق کے کام کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا،2024 میں خواتین کےخلاف غیرت کے نام پر 134 واقعات رپورٹ ہوئے ،کراچی میں متجنس افراد پر اجتماعی حملے کی اطلاع ملی، افغان مہاجرین کےخلاف اقدامات پر بھی سول سوسائٹی نے تحفظات کا اظہار کیا۔
ایچ آر سی پی نے 2024 کو انسانی حقوق کیلئے سیاہ قرار دےدیا
















