بھارت پاکستان میں دہشتگردی کاپشت پناہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر


کراچی:(بیورورپورٹ)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے بھارت پاکستان میں دہشتگردی کاپشت پناہ ،پاک فوج جدید حکمت عملی کےساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری سے کراچی میں مختلف مذاہب و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی ملاقات کی،مختلف امور تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف مذاہب و سماجی حلقوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ خیرمقدم کرتے ہوئے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ،آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں کیونکہ قومی اتحاد برابری و ہم آہنگی سے ہی قائم رہتا ہے،بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے جبکہ پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کےساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہانسلی، لسانی نفرت جہالت ،تمام پاکستانی برابر ہیں، بطور قوم متحد رہیں گے تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکے گی،جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو اختیار حاصل نہیں مسلح جدوجہد کرے،ملاقات میں مختلف مذاہب و سماجی طبقات کے نمائندوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کےساتھ ملاقات کو قابل قدر قرار دیا۔