لاہور ( میاں ساجد ) آنکھوں کے امراض میں مبتلا مرد و خواتین اور بچوں کا جنرل ہسپتال کا شعبہ آئی ڈیپارٹمنٹ وبال جان بن گیا۔ آنکھوں کو چیک کرنے والی الٹرا ساونڈ مشین کا آلہ بی سکین عرصہ دراز سے خراب جبکہ بچوں کی نظر کا معائنہ کرنے والی مشین آلیٹونو سکوپ بھی کافی دیر سے خراب مریضوں کی خواری روزانہ کا معمول بن گئی۔ ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین نے مریضوں کی شکایات کو سنی ان سنی کر دیا۔ شعبہ آو¿ٹ ڈور کارخ کرنے والے مریضوں کا بغیر چیک اپ ہی گھروں کو واپسی دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کی دکھتی رگوں پر مرہم عیسی ٰ رکھنے والے ینگ ڈاکٹرز نے اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں۔ مریضوں کیلئے جنرل ہسپتال وبال جان بن گیا۔ جنرل ہسپتال کا شعبہ آئی ڈیپارنمنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی توجہ کا منتظر۔ ایم ایس آفس ڈاکٹر فریاد حسین کا آفس مریضوں کیلئے وی وی آئی پی بن گیا۔ سکیورٹی گارڈ زکا سائلین سے بدتمیزی کرنا معمول بن گیاایم آفس سے موصول ہونے والی کال کی بعد کسی بھی مریض کو اندر جانے کی اجازت ہو گی ایم ایس آفس جنرل ہسپتال کے باہر تعینات سیکورٹی گارڈوں نے اپنے ہی ضابطے بنا لیے۔ مریضوں کے سائلین سے بد تمیزی کرنا سیکورٹی گارڈ کا روزانہ کا معمول پریشان حال مریض بے یارو مدد گار۔ تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال کا شعبہ آئی ڈیپارنمنٹ میں مریض مرد و خواتین کی نظر کا معائنہ کرنے والی الٹرا ساونڈ کا مشین کا آلہ بی سکین کا پرنٹرعرصہ دراز سے خراب جس کو تاحال ٹھیک نہیں کیا گیا جبکہ بچوں کی نظر کا معائنہ کرنے والی مشین آلیٹو نو سکوپ بھی کافی دیر سے خراب مریضوں کی خواری روزانہ کا معمول بن گی۔ مریضوں کی مریم نواز شریف سے دردمندانہ اپیل ایم ایس آفس ہمارے لئے نو گو ایریا سیکورٹی گارڈ ان سے ملنے بھی نہیں دیتے پریشان حال مریض روزنامہ ”مشرق“ میں پھٹ پڑے۔ مریضہ حلیمہ بی بی ، غلام رسول قاسم حبیب گل بادشاہ ، مریم اسحاق ، دلدار پرویز سانول جہانگیر اور بوٹا نے جنرل ہسپتال کے شعبہ آئی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ذاتی اپیل کر دی۔ حلیمہ بی بی ، غلام رسول ، قاسم حبیب، گل بادشاہ نے کہا کہ جنرل ہسپتال کے انتظام و انصرام اللہ کے سپرد ہیں ہمارے مریضوں کی کوئی شنوائی نہیں پرچی اکاونٹر پر لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر پرچی بنوانا جان جاکھوں کاکام۔ جنرل ہسپتال میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو کنڑول کرنا ہسپتال انتظامیہ کے بس کے با ہر ہو گیا۔ مریضوں کو چیک اپ کرنے والے ینگ ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف نرسنگ سٹاف بڑے چھوٹے مریضوں سے بدتمیزی کی سب حدیں کراس کر دیں۔ اور رہی سہی کسر سیکورٹی گارڈ نکال دیتے ہیں۔ متوسط طبقہ کے افراد ہیں کہاں جائیں کوئی سننے والا نہیں ایم ایس آفس جائیں تو سیکورٹی گارڈز ناروا سلوک کرتے ہیں یہ کہاں کا اصول ہے کہ ایم ایس دفتر میں موجود ہونے کے باوجود ہم سے نہیں ملتے۔سیکورٹی گارڈز استفسار کرتے ہیں کہ آپ کے پاس اگر کسی کا ریفرنس ہے تو ہم آپ کو ایم ایس آفس اندر بھیج سکتے ہیں ورنہ ہماری طرف ایم ایس آفس کے سارا دن بیٹھے رہیں۔ مریم اسحاق دلدار پرو یز سانول جہانگیر اور بوٹا نے کہا کہ جنرل ہسپتال کا شعبہ آئی کسی کام کا نہیں یہاں پر مریضوں کو روزانہ کی بنیاد پر پریشان بھی کیا جا رہا ہے اور ان کا صیح طریقہ سے چیک اپ بھی نہیں کیا جا رہا جس کی وہ سے بہت پریشان ہیں۔ جب بھی اپنے معمول کے چیک اپ کیلئے آتے ہیں ہسپتال کا عملہ صرف ایک جواب دیتا ہے آنکھوں کا معائنہ کرنے والی الٹراساونڈ مشین کا پرنٹر بی سیکن خراب ہے آپ کو دوبارہ بلوائیں گے۔ یہی سنتے سنتے ہمیں 5 ماہ ہو گے لیکن تاحال الٹرا ساونڈ مشین کا آلہ بی سکین ابھی تک ٹھیک نہیں جس کی وجہ سے اتنی دشواری ہے بتانے سے قاصر ہیں۔ علاوہ ازیں جنرل ہسپتال میں مریضوں کی کوئی عزت نہیں، ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے ڈاکٹرز اور عملہ یہ کہہ کر ٹال دیتا ہے کہ اوپی ڈی کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ دور دراز سے آئے ہوئے بزرگ مر و و خواتین ایسے ہی خوار ہو کر واپس چلے جاتے ہیں۔
لاہور (اپنے رپورٹر سے) ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین سے مریضوں کو سہولیات کے فقدان کے حوالے سے متعدد بار کال کی گئی جسے انہوں نے سننا بھی گوارا نہیں کیا۔ اگر وہ اس خبر کے بارے میں اپنا موقف دینا چاہیں تو روزنامہ مشرق اسے من و عن شائع کرے گا۔ علاوہ ازیں ان کے وٹس ایپ نمبر مریضہ حلیمہ بی بی کے حوالہ سے مسیج بھی کیا گیا کہ آپ کے آفس باہر کھڑے ہوئے سیکورٹی گارڈ نے ان سے بدتمیزی کی ہے لیکن انہوں نے اس مسیج کو سین کیا اور نہ ہی اس کا کوئی جواب دینا مناسب سمجھا۔
مریضوں کیلئے جنرل ہسپتال وبال جان، الٹرا ساﺅنڈ، آلیٹونو مشینیں عرصہ دراز سے خراب
















